29 اکتوبر، 2015، 2:28 AM

اسرائیلی فوج نے ایک ماہ میں 1250 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے

اسرائیلی فوج نے ایک ماہ میں 1250 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے

فلسطینی وزیر برائے امور اسیران نے بتایا ہے کہ رواں ماہ (اکتوبر) کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،اور اب تک کم سے کم 1250 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزیر برائے امور اسیران نے بتایا ہے کہ رواں ماہ (اکتوبر) کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،اور اب تک کم سے کم 1250  فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔ فلسطینی وزیر عسیٰ قراقع نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس سے 643 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ القدس سے گرفتار کیے گئے شہریوں میں 55 فی صد بچے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس کے لاکھوں فلسطینیوں کی سکونت سلب کرنے کی تجویز دیتے ہوئے انہیں جاری کردہ زرد کارڈ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1859197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha